اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کا قافلہ راولپنڈی شہر میں داخل نہیں ہوگا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کا قافلہ ٹی چوک سے سیدھا ایکسپریس ہائی وے پر آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ قافلہ کرال چوک اور فیض آباد سے گذرتا ہوا زیرو پوائنٹ سے کشمیر ہائی وے میں داخل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کا قافلہ کشمیر ہائی وے سے پشاور موڑ جلسہ گاہ
میں پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کا قافلہ ٹی چوک سے پنڈی شہر کی طرف نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کا قافلہ گجر خان کے قریب قیام کرنے کے بعد آزادی مارچ دن کی روشنی میں اسلام آباد میں داخل ہوگا،دوسرا قافلہ کے پی کے سے مولانا عطاء اکرحمان کی قیادت میں ترنول سے کشمیر ہائی وے میں داخل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جلسہ گاہ کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے۔مارچ کے پہنچنے سے پہلے جلسہ گاہ مکمل تیار ہوگا۔