اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ وزیراعظم وفاقی وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں، بیوروکریسی کمزور ہے اور کارکردگی اچھی نہیں دکھا رہی ،بیوروکریسی ڈری ہوئی ہے،لوگ نیب سے خوفزدہ ہیں۔ ملک میں مہنگائی،معیشت اور دیگرچیلنجز کا سامنا ہے،حکومت معاشی اصلاحات کے
لیے دن رات کام کررہی ہے ،،سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ عوام کے لیے کوششیں کرتے ہیں ،کچھ لوگ مغربی آقاوَں کو خوش کرتے ہیں ،18ویں ترمیم کے بعد اختیارات اور ذمہ داریاں صوبوں کو منتقل ہوئیں،سانحہ ساہیوال پر عدالتی فیصلہ ہوا ،ہمارا نظام تباہی کی طرف جارہا ۔