ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

کنٹرول لائن پر جارحیت،بھارت کو سبق سکھانے کا فیصلہ،وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو ہدایات جاری کردیں

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی عوام نے پانچ سال کیلئے منتخب کیا،اپوزیشن کے مطالبے پر استعفیٰ نہیں دونگا، آزادی مارچ کے پیچھے اندرونی اور بیرونی ایجنڈا ہے،تفصیلات نہیں بتا سکتا، حکومتی مذاکراتی کمیٹی جمعرات کو  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گی، آزاد مارچ کی اجازت دینگے،مولانا فضل الرحمن کی تقریر نشر کر نے پر کوئی پابندی نہیں،اپوزیشن کا ایک ہی مسئلہ ہے،

این آر او،گرفتار رہنماؤں کو آج باہر جانے کی اجازت دوں تو زندگی آسان ہو جائیگی، نوازشریف کے مستقبل کافیصلہ عدالتیں کریں گی،بھارت پلوامہ جیساا یک اورڈرامہ رچاسکتاہے، آرمی چیف کو کہا ہے  فوج کو مکمل طور پر تیار رکھیں،ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی اسلام آباد میں ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں، دونوں ممالک میں تناؤ کم کر ینگے۔ بدھ کو یہاں سینئر صحافیوں اور اینکرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ہمارے دھرنے اور مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں بڑا فرق ہے، وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ میں چار حلقوں کے ثبوت لیکر میں پھرتا رہا، ہر دروازہ کھٹکھٹایا جس کے بعد احتجاج کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے بیرونی قوتیں ہیں، ان کا چارٹر آف ڈیمانڈ واضح نہیں پھر بھی ہم آزادی مارچ  کی اجازت دیں گے لیکن میں واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ عوام نے پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے،اپوزیشن کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا۔وزیراعظم نے کہاکہ آزادی مارچ کے پیچھے اندرونی اور بیرونی ایجنڈا ہے،تفصیلات نہیں بتا سکتا۔وزیر اعظم نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ پر بھارت میں جشن منایا جارہا ہے، فضل الرحمان کو سنجیدہ ہوکر مذاکرات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے دھرنے سے پاکستان کے دشمن ممالک کو فائدہ پہنچے گامولانا فضل الرحمان کا چارٹر آف ڈیمانڈ واضح نہیں۔ انہوں نے کہاکہ  آئین اور جمہوری اصولوں کے مطابق ہر شخص کو احتجاج کا مکمل حق ہے،

مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ کی اجازت دیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی  جمعرات کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی تقریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ گرفتار رہنماؤں کو آج باہر جانے کی اجازت دوں تو زندگی آسان ہو جائے گی، پہلے بھی کہا تھا اپوزیشن کا ایک ہی مسئلہ ہے، این آر او۔ایک سوا ل پر انہوں نے کہاکہ آرمی چیف مجھ سے پوچھ کر بزنس مینوں سے ملے۔

انہوں نے کہاکہ مولاناکے مارچ سے کشمیرکازکونقصان ہورہاہے،بھارت پلوامہ جیساایک اورڈرامہ رچاسکتاہے،آرمی چیف کوکہاہے فوج کومکمل طورپرتیاررکھیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے صورتحال ابھی کشیدہ ہے تاہم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کی طرف سے تاریخی ردعمل آرہاہے، بھارت اب کشمیر میں بری طرح پھنس چکاہے، شروع میں ہمیں کشمیر کے معاملے پر عالمی سپورٹ نہیں ملی لیکن آج کشمیر کامسئلہ انٹرنیشلائز ہوچکاہے،

یہ معاملہ مغربی میڈیا میں آنے کے بعد زیادہ نمایاں ہوا، ہم کشمیر کے حوالے سے میڈیا سنٹر بنارہے ہیں۔ ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ کچھ قوتیں چاہتی ہیں سعودی عرب اورایران میں جنگ ہوجائے،ہم ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی اسلام آباد میں ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں، کوشش ہے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم ہو،سعودی عرب اورایران کی لڑائی ہمارے لیے بھی خطرناک ہوسکتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پہلی دفعہ منتخب حکومت اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہیں۔

نئے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات کو نچلی سطح منتقل کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر کام کررہے ہیں۔ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف کے مستقبل کافیصلہ عدالتیں کریں گی۔نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف کہتے ہیں نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے، نوازشریف کی صحت کا معاملہ میرے ہاتھ میں نہیں اور نہ ہی میں کوئی عدالت یا ڈاکٹر ہوں، نوازشریف کے بیرون ملک علاج کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، اور اگر مریم نواز نے ملاقات کرنی ہے تو وہ فیصلہ بھی عدالت کرے گی، میں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کردی ہے کہ نوازشریف کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…