پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

چوہدری شوگر مل کیس‘ نوازشریف نیب کے سوالات کا جواب نہ دے سکے،سار ا ملبہ کس پر ڈال دیا؟

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف چوہدری شوگر مل کیس میں نیب کو کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے لاہور کے ڈے کئیر سینٹر میں چوہدری شوگر مل کیس کے حوالے سے تفتیش کی۔

اس دوران ان سے 13 سوالات پوچھے گئے مگر نواز شریف نے کسی ایک سوال کا بھی تسلی بخش جواب نہ دیا۔نواز شریف کا زیادہ تر تحقیقاتی ٹیم کو یہی جواب تھا کہ میں حکومتی امور سرانجام دینے میں مصروف تھا کاروبار کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں، جتنی تھی بتا دی، مزید کاروباری معلومات کے لیے میرے بیٹے حسین نواز سے رابط کریں۔نیب کی ٹیم نے جب نواز شریف سے پوچھا کہ آپ نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے اور اس کے ثبوت ہیں تو سابق وزیراعظم کا جواب تھا کہ یہ آپ متعلقہ افراد سے پوچھیں جن کے نام ہیں، بزنس کرنا کوئی غیر قانونی کام نہیں۔نیب نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ نے گیارہ ملین روپے کے شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کئے، جس پر انہوں نے کہا کہ ان سے ہمارے بزنس معاملات چلتے ہیں، کاروبار میں لین دین یوتا رہتا ہے۔نیب نے نواز شریف سے سوال کیا کہ غیر ملکی کو ٹرانسفر کئے جانے والے شیئرز 2014 میں واپس کردئیے گئے، اس کی وجوہات کیا تھیں؟ جس پر نواز شریف کا جواب تھا کہ غیر ملکی معاملات حسین نوازشریف دیکھتے ہیں۔نیب نے جب نواز شریف سے پوچھا کہ آپ نے ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگر ملز میں ظاہر کیا، یہ قرض کہاں سے لیا گیا؟

سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں اور قرضہ لینا کونسا جرم ہے، اس وقت میرے پاس قرضے کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، قرضہ لینے کے لیے جو دستاویزات تیار کی گئیں اور جن لوگوں نے تیار کیں وہی درست معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف چوہدری شوگر مل کیس میں 14 روز کے لیے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے پاس ریمانڈ پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…