جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی حکام عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات کرانے کیلئے سرگرم خاموشی سے پاکستان کوکس’’ چیز‘‘کا لالچ دیا جانے لگا؟اہم انکشاف سامنے آگیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ کی 29 تاریخ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اکنامکس اینڈ بزنس ریسرچ کی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں امکان ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے مصافحہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کیلئے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اور اگر یہ ملاقات ریاض میں نہ ہو سکی تو آئندہ ماہ پنجاب کے بارڈر پر کرتارپور صاحب راہداری کے افتتاح کے موقع پر کوشش کی جائے گی۔دنیا کے کچھ اہم دارالحکومت بھی اس حوالے سے کوشش کر رہے ہیں کہ عمران اور مودی کے درمیان ملاقات کرائی جائے لیکن اس ضمن میں پاکستان کو تحفظات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ بھارت کی جانب سے اس ملاقات کیلئے کوششوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی جائے گی کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ کوئی ایشو نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان اس طرح کے اقدام کے لیے رضامند نہیں ہوگا تاوقتیکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو ختم نہ کر دے۔ ذرائع کے مطابق، نئی دہلی کی جانب سے پاکستان کو سفارتی چینل کے ذریعے ’’مراعات‘‘ کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے لیکن پاکستان کی ان میں دلچسپی نہیں۔واضح رہے کہ اس کانفرنس کو ایک شاندار ایونٹ سمجھا جاتا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی شہر کے حامل ماہرین تعلیم، محققین، انجینئرز، صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اور دنیا بھر کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کو ایک بہترین عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔کانفرنس میں محققین اپنی ریسرچ سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…