جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

کشمیر کا مقدمہ مزید جذبے سے لڑیں گے،ٹوئٹر سے معاہدے کے بعد پاکستانی صارفین کا میجر جنرل آصف غفور کو خراج تحسین، سوشل میڈیا پر تھینک یو ڈی جی آئی ایس پی آر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان حکومت کا ٹوئٹر انتظامیہ سے معاہدہ ہونے پر سوشل میڈیا پر تھینک یو ڈی جی آئی ایس پی آر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت پاکستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اب بھارت پاکستانیوں کے اکاؤنٹ سسپینڈ نہیں کر سکتا، اداکارہ وینا ملک نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا، ایک اور صارف نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سوشل میڈیا پر ہر پاکستانی صارف آپ کی ٹیم کا حصہ ہے،

یاسف نامی صارف نے ٹوئٹر کے مثبت رسپانس پر ٹوئٹر کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا، بابا کی لاڈلی نامی صارف نے کہا کہ اس عظیم خبر کے لیے آپ کا شکریہ۔ غرض سوشل میڈیا پر اس معاہدے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اب وہ کشمیر پر کھل کر بات کر سکیں گے اور کشمیر کا مقدمہ مزید جذبے سے لڑیں گے، واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت سماجی ویب سائیٹ کی انتظامیہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گی۔معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔ چیئرمین نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ صباحت علی شاہ نے امریکہ میں ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات کی ہے جس میں اس پلیٹ فارم پر بھارتی اجارہ داری کے باعث پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا۔یاد رہے کہ کشمیر میں بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کے بعد ٹوئٹر کے ذریعے بھارتی غنڈہ گردی میں تیزی آئی، اہل کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر سینکڑوں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس بلاک کئے گئے۔اس سے قبل صدر پاکستان عارف علوی کو بھی کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ٹوئٹر کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…