منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جیل میں ایک صاحبزادی کے موبائل سے کیا زبردست معلومات مل گئی ہیں ؟ شیخ رشید نے تہلکہ انگیز دعویٰ کر دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک)وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں جیل سے ایک صاحبزادی سے پکڑے گئے موبائل سے زبردست معلومات حاصل ہو گئی ہیں ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ صرف 5 لوگوں کو این آر او دینے کا معاملہ ہے جس دن یہ این آر او جاری ہوا اسی دن یہ سب تحریکیں ختم ہو جائیں گی ۔ وزیراعظم آج ان پانچ آدمیوں کو چھوڑنے کااعلان کر دیں تو دھرنوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل پکڑا گیا ہے،

ان خاتون کے موبائل سے زبردست انفارمیشن حاصل ہوئی ہے، جو لوگ رابطے میں تھے سارے لوگوں سے متعلق موبائل فون میں ریکارڈ موجود ہے۔شیخ رشید نے اپنے دعوے میں کسی کا نام نہیں لیا لیکن اس وقت مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تو احتجاج کیلئے راضی ہی نہیں تھے پتہ نہیں 24گھنٹوں کے میں ایسا کیا ہوا سمجھ میں نہیں آیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…