اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے قائمہ کمیٹیوں میں وزراء اور سیکرٹریز کی عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سازی تو قائمہ کمیٹیوں کا مرکزی کردار ہے ، وزراء ہر حالت میں کمیٹیوں میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں وزراء اور سیکرٹریز کی غیر حاضری کی وجہ سے قانون سازی نہیں ہوپارہی
اور اپوزیشن بھی اس نقطے کو آئے دن پارلیمنٹ میں اٹھاتی ہے جس پر وزیراعظم نے اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزراء اور سیکرٹریز کو ہر حالت میں قائمہ کمیٹیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام کو بہتر بنانے کیلئے پارلیمنٹ اور اس کی کمیٹیوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ قانون سازی تو قائمہ کمیٹیوں کا مرکزی کردار ہے لیکن وزراء کمیٹیوں میں جانا گوارہ ہی نہیں کرتے جس سے قانون سازی متاثر ہورہی ہے ۔