اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو مولانا فضل الرحمن سے بات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ انہیں مولانا فضل الرحمن سے بات کرنے کی اجازت دی جائے جس کے بعد عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو فضل الرحمن سے بات کرنے کے اختیارات دے دیے ہیں۔
عارف نظامی نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف دھرنے کے حامی ہیں لیکن شہباز شریف کا موقف مختلف ہے انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شہبازشریف سمجھتے ہیں اگر پیپلزپارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوتی تو اس کا زیادہ فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مولانا صاحب 15 لوگ لاکھ لوگ لائے تو پھر حکومت کو گھر چلے جانا چاہیے لیکن ایسا ہوتا نہیں نظر آ رہا۔فضل الرحمن خود اسمبلی میں نہیں اور چاہتے ہیں کہ دوبارہ الیکشن ہوں اور وہ اسمبلی میں آجائیں۔