اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد مارچ ملکی اور دنیا کی تاریخ کا انوکھا مارچ ہوگا ،وفاقی دارالحکومت میں کب تک رہیں گے؟جے یو آئی (ف)نے دو ٹوک اعلان کردیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں(آن لائن) اپوزیشن کے رہبر کمیٹی کے چیئرمین وصوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان دُرانی نے کہا ہے کہ حکمران جمعیت کے اسلام آباد لاک ڈائون سے خوفزدہ ہے ہمیں کنٹینر دینے کی آفر کرنے والے کیوں پیچھے ہٹ رہے ہیں ۔اُنہوں نے بھی طویل دھرنا دیا تھا۔ جمہوری ملک میں برداشت اور روادری حکمرانوں کا شیوا ہوتا ہے ۔

مگر موجودہ جعلی حکمران کشمیر ایشو کے بجائے اسلام آباد لاک ڈائون سے کترارہی ہے لیکن جعلی حکمرانوں کا بوریا بسترگول کرکے گھر بھیج دینگے ۔قائد مولانا فضل الرحمن صرف اشارہ کرینگے اور لاکھوں کارکنان اسلام آباد مارچ کیلئے تیار بیٹھے ہیں ۔اسلام آباد مارچ ملکی اور دنیا کی تاریخ کا انوکھا مارچ ہوگا جسمیں علماء کرام شیوخ اور مفتیاں درس وتدارس کا سلسلہ سڑکوں پر شروع کرینگے اور مغرب زدہ حکومت اور اُن کی ٹیم کے جانے تک اسلام آباد میں موجود ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میوہ خیل درانی ہائوس میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم این اے زاہد اکرم خان درانی ،سابق ایم پی اے اعظم خان درانی،جے یو آئی صوبائی رہنما انعام اللہ گیلانی،ڈاکٹر رستہ باز خان جی ،سینان درانی ایڈوکیٹ،حاجی مشرف خان ،ملک کاشف خان سمیت جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ قائد مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اسلام آباد لاک ڈائون کے اعلان کے بعد سے حکمرانوں کے ایوانوں میں ہل چل پیدا ہوگیا ہے ۔تحریک انصاف نے جمہوریت کا گلا گھونٹ کر بیرونی اشارو ں پر ملک میں بے حیائی پھیلانے کی سازشیں کررہی ہے۔ موجودہ حکومت نے جنوبی اضلاع کے ساتھ جو سلوک کیا ہے وہ تاریخ میں ضرور لکھی جائیگی ۔

اُنہوں نے کہا کہ پورے ملکی سطح پر جماعت کے امراء اور کارکنوں نے اسلام آباد مارچ کی تیاریاں شروع کردی ہے جس کیلئے انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے اور مارچ سے ثابت کرینگے کہ اسلام آباد کس طرح جام ہوتا ہے۔ حکمران باعزت طور پر چلا جائے کیونکہ انہوں نے اداروں کی تباہی سے لیکر میٹرو بس پشاور تک ستیاناس کردیا ہے ۔عمران خان بڑے بڑے دعوے کرتے تھے قومیں میٹرو اور سڑکوں سے نہیں بنتی لیکن انہوں نے خود بی آر ٹی پشاور شروع کرکے کیا ثابت کیا حالانکہ سیاست اور کرکٹ کے میدان میں بہت فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مارچ کیلئے ملک کے کونے کونے میں پارٹی کارکنوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہے جو کہ عوامی رابطہ مہم چلارہی ہے اور ہر صوبائی اور قومی حلقہ کیلئے امیراء مقرر کردیئے گئے ہیں جوا سلام آباد تک تمام انتظامات کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کرجعلی حکومت کو بتائینگے کہ 25جولائی کا الیکشن اور سینیٹ کا الیکشن جعلی تھی اور مغرب کے نمائندے کو یہاں پر بیٹھا کر مغرب کی تہذیب کو یہاں پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ آج ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہے لیکن جب تک مولانا کا ایک بھی سپاہی زندہ ہے کوئی مائی کا لعل اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا اور نہ ہی کسی غیر آئینی اور غیر قانونی اور غیر اسلامی قوانین کی اجازت دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…