راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیرِ دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ نے کی جس میں دوطرفہ دفاعی امور میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔ جمعرات کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیرِ دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ نے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر
کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی امور میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان افواج کی تربیت اور ایکسچینج پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے سعودی دفاعی افواج کی استعداد بڑھانے کیلئے پاک فوج کے تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سعودی میجر نے خطے کے امن و استحاکام کیلئے افواج پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ملاقات میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر بھی موجود تھے۔