بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈیل کی خبروں کا دی اینڈ ، نواز شریف نے حتمی اعلان کر دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی ڈیل نہیں کروں گا، قانونی جنگ لڑوں گا، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم ہوں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ ، موجودہ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے ،ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے بہت جلد عوام سے این آر او مانگیں گے،

عوام موجودہ حکومت کا احتساب کریں گے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کو جاگنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کر رہا ہے، دنیا آگے بڑھ کر اس مسئلے کو حل کروائے۔ دریں اثنا شریف خاندان کے افراد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شر یف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کا طبی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر،بھائی شہباز شریف ، داماد کیپٹن (ر)محمدصفدر، نواسے جنید صفدر ،نواسی اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کی ۔اہل خانہ نے نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ نواز شریف نے بھی اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی خیریت دریافت کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ،نیب کیسز سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں شریک ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کیا ۔نواز شریف اورشریف خاندان سے اظہاریکجہتی کے لئے جیل کے باہر موجود کارکنان قیادت کے حق میں اور حکومت کیخلاف نعرے لگاتے رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…