اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے سال میں ہر پاکستانی پر واجب الادا قرضوں میں مزید 46ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے ۔ 1947ء سے جون 2018ء تک یعنی 70 سال میں آنے والی ہر حکومت نے مجموعی طور پر ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 36 ہزار روپے تک قرضوں کا بوجھ ڈالا۔ جولائی 2018ء سے
جون 2019ء تک یہ اعداد و شمار اونچی چھلانگ لگا کر ایک لاکھ 82 ہزار روپے تک جا پہنچے ہیں یعنی ہر شہری پر واجب سابقہ قرضے میں 46 ہزار روپے اضافی۔ ماضی کی بیان بازی کے برعکس، پی ٹی آئی حکومت سرکاری قرضوں میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے مشترکہ ادوار میں لیے گئے قرضوں سے بھی زیادہ کا اضافہ کرتی جا رہی ہے۔