کاسل،جرمنی (آ ن لائن) ق لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین شدید علیل ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین شدید علیل ہونے کے باعث جرمنی کے شہر کاسل کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی عیادت کے لیے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، ممبران قومی اسمبلی چوہدری مونس الہی، چوہدری حسین الہی، چوہدری سالک حسین کے
علاوہ سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین، سابق تحصیل ناظم سعادت نواز اجنالہ، ایم پی اے شجاعت نواز اجنالہ، چوہدری شافع حسین، چوہدری موسیٰ الہی،حمید اللہ بھٹی، ضیاء سید و دیگر تمام تر مصروفیات ترق کر کے جرمنی پہنچ چکے ہیں پرتگال سمیت یورپ بھر سے ق لیگ کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے جرمنی کا رخ کیے ہوئے ہے۔