راولپنڈی (این این آئی)ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے سپاہی محمد شیراز شہید ہوگئے ۔جمعہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے دھرتی کے ایک اور بہادر بیٹے نے فرض کی ادایگی کے دوران جان قربان کر دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے سے سپاہی محمد شیراز شہیدہو گئے ۔