منہ زور مودی کو ایک اور جھٹکا، مقبوضہ کشمیر معاملے پر سب سے بڑے دوست ملک کے اچانک اعلان نے بھارت پر بجلیاں گرادیں

15  اگست‬‮  2019

ماسکو /اسلام آباد(آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت کے سب سے بڑے دوست روس نے بھی اسے مایوس کر دیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا۔

روسی وزیر خارجہ نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو پْرامن طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کرے گا۔خیال رہے کہ پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 16 اگست کو ہو رہا ہے جس میں تقریباً 50 برس بعد مقبوضہ کشمیر کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔علا وہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی، بھارت سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے پر پریشان ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے، روسی ہم منصب سے مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئی، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، روسی ہم منصب کو تفصیل سے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا، روس سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمارے نکتہ نظر کی حمایت کرے۔شاہ محمود قریشی نے کہا پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کوئی جنگ مسلط کرے گا تو دفاع کا حق رکھتے ہیں، ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے، امن ہی ہمارا راستہ ہے، بھارت اضطراب کی کیفیت میں ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…