جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

اپوزیشن کیلئے ہدایت کی دعا، کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف گھیرا تنگ گھیرا مزید تنگ ، حکومت نے دوٹوک اعلان کر دیا

datetime 26  جولائی  2019 |

سیہون شریف(این این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن آئے سیہون شریف میں اپنا چہرہ دیکھے، ملک میں استحکام اور امن سے سرمایہ کاری آتی ہے،اپوزیشن سینیٹ کو آئین کے بجائے خواہشات کے تابع چلاناچاہتی ہے، اپوزیشن کو ہدایت کی دعاہی کرسکتی ہوں، اسٹیج سجا کر اداکاریاں کرنے والوں کی وجہ سے پاکستان اس نہج پر پہنچا،

سندھ میں عوام پینے کے پانی اور خوراک کی قلت سے دوچار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حلیم عادل شیخ اور حاکم علی خان نوحانی اوردیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی شناخت کی جنگ لڑرہے ہیں، قلندر کی نگری مسائل میں گھری ہوئی ہے، سندھ حکومت نااہل اور ناکام ہے، سندھ حکومت موروثی حکومت ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ماضی میں سیاستدانوں نے کرپشن کرکے ملک کو مشکلا ت میں ڈالا، حکومت کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف گھیرا تنگ رکھے گی، سینیٹ میں اپوزیشن نے سیاسی دنگل شروع کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے اپوزیشن کو 25جولائی کو مسترد کر دیا، سیاہ کاریوں کو مسترد کیے جانے پر یہ یوم سیاہ منا رہے تھے، عمران خان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعلی سندھ بھٹوخاندان کے علاوہ عوام کی خدمت بھی کریں، ایک خاندان کے درباری بن کرسندھ حکومت کے ساتھ ناانصافی نہ کریں۔سیہون شریف وزیراعلی سندھ کا انتخابی حلقہ ہے، جس نے لعل کی نگری کو نہ سنبھالا وہ سندھ کو کیا سنبھالیں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن آئینے میں اپناچہرہ دیکھے۔قبل ازیں معاون خصوصی سیہون شریف پہنچیں اور حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور دعا مانگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…