اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی باڈی لینگوئج انتہائی مثبت تھی ۔سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈپلومیسی میں باڈی لینگوئج بڑی اہمیت کی حامل ہوتی۔ملاقات میں دونوں رہنما انتہائی ریلیکس ماحول میں نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں ہمارا فوکس باہمی تعلقات ہے جس میں
تجارت،سرمایہ کاری اور دیگر امور شامل ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی۔ عمران خان نے اپنی پسندیدہ پشاوری چپل پہنی۔وزیر اعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس آمد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مرکزی دروازے سے باہرہے استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا جبکہ اس موقع پردونون کے چہروں پرمسکراہٹ نمایاں تھی۔