اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس یکم اگست کو طلب کر لیا، یکم اگست کو اجلاس میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قراداد پیش کی جائی گی، سینیٹ اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف قرارداد پیش کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی جانب سے 23 جولائی کو بلائے
گئے اجلاس میں ووٹنگ نہ ہونے کا امکان ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے 23 جولائی کو اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلایا تھا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا موقف تھا کہ ریکوزیٹ کیے گئے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ نہیں ہو سکتی، صدر کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں ہی ووٹنگ ہو سکتی ہے۔