اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معا ون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف کے دورہ امریکہ پر چار لاکھ اور 60ہزار ڈالر خرچ ہوتے تھے ، عمران خان کے دورے پر صرف پچاس ہزار ڈالر خرچ آیا ۔ نعیم الحق نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم
نوازشریف کے دورے پر 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر خرچ ہوتے تھے لیکن موجودہ وزیراعظم عمران خان کے دورے پر صرف 50 ہزار ڈالر خرچ آیاہے ، یہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی سادگی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد تمام اضافی اور غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ ہے۔