آرمی چیف کا دورہ پینٹا گون ، ترجمان پاک فوج نے اہم اعلان کر دیا

21  جولائی  2019

واشنگٹن (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے پینٹاگون کا دورہ کریں گے،صدرڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کے دوران بری فوج کے سربراہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہونگے۔ گزشتہ روز پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ صدرڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کے دوران بری فوج کے سربراہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہونگے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی داخلی صورتحال اب پہلے سے کہیں بہتر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے ساتھ سیکورٹی باڑ کی تعمیر کے بعد سرحدی کنٹرول میں کافی بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ سرحدی باڑ سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اب سیکورٹی فورسز کی توجہ کا محور بلوچستان میں ترقی اور سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو ہے۔انہوں نے میڈیا کو رواں سال فروری میں بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافے اور ملک میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے بیرون ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار کی تعریف کی۔افغانستان سے ملحقہ سرحد پر باڑ لگانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آ رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سرحدی باڑ لگنے سے دہشت گردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر تعمیر و ترقی اور بحالی کا کام جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…