جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پورے ملک سے عوامی مقامات پر یہ چیزیں آئندہ نظر نہ آئیں ، سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا

datetime 4  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ پورے ملک سے عوامی مقامات سے بل بورڈز اور انکے سٹرکچرز اتارے جائیں،وفاق سمیت صوبے بل بورڈز اور انکے سٹرکچرز اتارنے سے متعلق 6 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ میں بل بورڈز اتارنے سے متعلق عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ ابھی تک کچا پکا کام ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بل بورڈز تو اتار دئیے گئے مگر ان کے سٹرکچر ابھی تک موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ سٹرکچر اتارنے کیلئے کیا کوئی آسمان سے اترے گا۔وکیل کنٹونمنٹ بورڈ نے کہاکہ سٹرکچر اتارنا ایڈورٹائزرز کا کام ہے،ہم نے ایڈورٹائزرز کو نوٹس جاری کیے تاحال سٹرکچر نہیں اتارے گئے۔وکیل کنٹونمنٹ نے کہاکہ ہمارے پاس سٹرکچر اتارنے کیلئے فنڈز نہیں 10 لاکھ خرچ ہونگے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ گزشتہ روز پولیس بھی یہی کہے گی کہ پیسے نہیں ملزم کو نہیں پکڑتے۔ انہوں نے کہاکہ سٹرکچر اتروانا کنٹونمنٹ کی ذمہ داری ہے۔جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ اگر ایڈورٹائزرز سٹرکچر نہیں اتارے تو کنٹونمنٹ والے ان کی نیلامی کر دیں۔ وکیل کنٹونمنٹ نے کہاکہ عدالتی حکم پر ہم سٹرکچرز اتروا دیں گے۔ عدالت نے کہاکہ پورے ملک سے عوامی مقامات سے بل بورڈز اور انکے سٹرکچرز اتارے جائیں۔عدالت نے کہاکہ وفاق سمیت صوبے بل بورڈز اور انکے سٹرکچرز اتارنے سے متعلق 6 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرائیں۔ کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی گئی ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…