کرپشن کی رقم مرکر بھی ادا کرنا ہوگی، سپریم کورٹ کا حکم

1  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ کرپشن کی رقم مرکر بھی ادا کرنا ہوگی۔ پیر کو سپریم کورٹ نے مرحوم ڈی ایس پی جمیل اختر کیانی اور اہلیہ مسمات ریاض بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ سنا تے ہوئے کرپشن کی تین کروڑ رقم ادا کرنے کا حکم دیا ۔

چیف جسٹس نے کہاکہ کرپشن کی رقم تو واپس کرنا ہو گی،جرمانہ کی رقم کی گئی کرپشن سے بہت کم ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ پچاس سال پہلے ڈھائی کروڑ کا پلاٹ لیا گیا،اس پلاٹ کی موجودہ مالیت ڈھائی ارب سے زیادہ ہوگی۔چیف جسٹس نے کہاکہ 2003 میں کیا گیا 3 کروڑ جرمانہ آج کے حساب سے انتہائی کم ہے۔ وکیل نیب نے کہاکہ جمیل اختر کیانی 1959 بھرتی اور 1995 میں ڈی ایس پی پولیس ریٹائرڈ ہوئے۔ وکیل مسماۃ ریاض بی بی نے کہاکہ جرمانہ کی تین کروڑ رقم ادا نہیں کر سکتے ۔ وکیل مجرمان نے کہاکہ نیب نے ہمارے 1995 کے بعد کے اکائونٹ بھی ضبط کر لیے تھے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جرمانہ کم نہیں زیادہ ہو سکتا ہے،کرپشن کا ساری عمر لوگ استعمال کرتے ہیں،ایشو یہ نہیں کہ اثاثوں پر مزے کبے کئے،ایشو یہ ہے نو کروڑ کے اثاثے کب اور کیسے بنے۔یاد رہے کہ جمیل اختر کیانی پر کرپشن اور اختیار کے ناجائز استعمال کا الزام تھاٹرائل کورٹ نے جمیل اختر اور اسکی اہلیہ کو دس اور پانچ سال سزا کیساتھ 30 ملین جرمانہ کیا تھا،ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…