ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپوزیشن کے تمام حربے ناکام ہو گئے ، وزیراعظم پرسکون عمران خان کا بجٹ تقریر کے دوران مسلسل تسبیح پڑھنا توجہ کا مرکزبن گیا

datetime 12  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا پہلا مالی سال بجٹ 20-2019ء کا پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا۔ تحریک انصاف کے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اپنی حکومت کی جانب سے

پہلا سالانہ بجٹ پیش کیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے بجٹ کا حجم 7 کھرب 22 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 1800 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 550 ارب رکھا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ کا خسارہ 3560 ارب روپے ہوگا۔وفاقی وزیر مملکت کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے نعرے بازی کرتے رہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے شوروغل کے باوجود وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بڑے تحمل مزاجی کیساتھ کانوں میں ائیر فون لگا کر بجٹ تقریر سنتے رہے اور وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کو داد دینے کیلئے ڈائس بجاتے رہے۔بجٹ تقریر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان مسلسل تسبیح پڑھنے میں مصروف رہے ۔جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھوں میں اٹھائے گئےپلے کارڈزپر تحریر تھا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…