جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بجٹ سے عین ایک دن پہلے نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا‘ یہ گرفتاری دراصل عمران خان اور حکومت کا امتحان ہے‘ آج نیب نے ثابت کر دیا یہ واقعی آزاد ادارہ ہے کیونکہ ۔۔۔! کیا پرویز خٹک اور حمزہ شہباز کی باری بھی آئے گی؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 10  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ ہر ملک اور ہر حکومت کا اہم ترین ایونٹ ہوتا ہے‘ یہ ایونٹ حکومت اور ملک دونوں کی سیریس نیس بھی ثابت کرتا ہے اور اپروچ کو بھی‘ کل یہ حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کرے گی لیکن بجٹ سے عین ایک دن پہلے نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا‘

یہ گرفتاری پاکستان پیپلز پارٹی‘ بھٹو خاندان یا اپوزیشن کا امتحان نہیں یہ دراصل عمران خان‘ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کا امتحان ہے‘ کیوں؟ کیونکہ حکومت اب بجٹ کیسے پیش کرے گی اور یہ ان حالات میں اپنا بجٹ پاس کیسے کرائے گی، حکومت ان حالات کا مقابلہ کیسے کرے گی‘یہ سوال بھی اہم ہے لیکن اس سے زیادہ اہم بات نیب ہے‘ آج نیب نے ثابت کر دیا یہ واقعی آزاد ادارہ ہے کیونکہ یہ اگر حکومت کے زیر اثر ہوتا تو حکومت نیب کو بجٹ سے ایک دن پہلے آصف علی زرداری کو گرفتار نہ کرنے دیتی‘ حکومت اب بجٹ کیسے پیش کرے گی اور کیسے پاس کرائے گی، بلاول بھٹو زرداری نے آج کی گرفتاری اور ایوان میں تقریر کرنے کی اجازت نہ ملنے پر سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کی‘ یہ ٹرینڈ ٹھیک نہیں کیونکہ شاہ محمود قریشی‘ شیخ رشید اور فواد چودھری کو بولنے کی اجازت پشتون سپیکر اور بلوچ ڈپٹی سپیکر نے دی تھی‘کسی پنجابی سپیکر نے نہیں اور یہ اجازت اسد عمر کو بھی ملی تھی اور یہ کراچی کے رہنے والے ہیں،کیا پیپلز پارٹی سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے اور کیا یہ آخری گرفتاری ہے یا پھر اب پرویز خٹک اور حمزہ شہباز کی باری بھی آ جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…