کابل(این این آئی) افغان حکومت پاکستانی سفارتخانے کی حفاظت میں غافل نکلی ،پاکستان آنے کے خواہشمند افغانیوں نے ہی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔ ذرائع کے مطابق سفارتخانے کے باہر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کی جانب سے معاملے
میں دخل پر سفارتخانے کے باہر شدید احتجاج کیا گیا ،مظاہرین نے تین مطالبات سامنے رکھے۔ مظاہرین نے کہاکہ ویزا کے اجرا میں تیزی لائی جائے، ویزہ اجراء کیلئے زیادہ کائونٹر بنائے جائیں۔ ذرائع کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر دوہزار ویزے جاری کرتا ہے۔