جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی، رواں مالی سال کتنا ترقیاتی بجٹ استعمال کیا؟حیران کن انکشاف

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(سی پی پی)رواں مالی سال کے 11 ماہ میں خیبر پختونخوا حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص رقم میں سے صرف 43 فیصد ہی خرچ کرسکی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے جاری مالی سال 19-2018 کے لیے 180 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا اعلان کیا تھا جس میں بعد ازاں اضافہ

کرتے ہوئے 189 ارب 35 کروڑ روپے کردیا گیا، رواں مالی کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران مختص بجٹ میں سے 115 ارب 79 کروڑ روپے جاری کیے گئے جب کہ اخراجات 81 ارب 99 کروڑ کے ہوئے۔گیارہ ماہ میں زراعت کے شعبے میں ایک ارب 79 کروڑ، مذہبی و اقلیتی امور13 کروڑ 42 لاکھ، محکمہ مال 19 کروڑ 17 لاکھ، عمارات 41 کروڑ 87 لاکھ، ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام 15 ارب 79 کروڑ، فراہمی و نکاسی آب2 ارب61 کروڑ، ابتدائی وثانوی تعلیم 8 ارب 36 کروڑ، انرجی اینڈ پاور 8 کروڑ 13 لاکھ ، ماحولیات37 لاکھ ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن 3 کروڑ78 لاکھ ، خزانہ 27 کروڑ56 لاکھ ، خوراک 19 کروڑ، جنگلات 2 ارب17 کروڑ، صحت 5 ارب35 کروڑ، اعلی تعلیم 4 ارب70 کروڑ، داخلہ ایک ارب، ہائوسنگ 21 کروڑ اور صنعت کے لیے 98 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔اس کے علاوہ محکمہ اطلاعات کے لیے ایک کروڑ 26 لاکھ، لیبر ایک کروڑ 16 لاکھ ، قانون و انصاف 84 کروڑ 79 لاکھ ، بلدیات 2 ارب 40 لاکھ ، معدنیات 11 کروڑ 62 لاکھ ، ملٹی سیکٹر ڈیویلپمنٹ2 ارب57 کروڑ، بہبود آبادی60 لاکھ ، ریلیف و بحالی 68 کروڑ، روڈز10 ارب64 کروڑ، سماجی بہبود13 کروڑ 46 کروڑ، خصوصی پروگرام 83 کروڑ41 لاکھ ، کھیل وسیاحت ایک ارب29 کروڑ،سائنس اینڈٹیکنالوجی 7 کروڑ51 لاکھ ،ٹرانسپورٹ 7 ارب8 کروڑ،شہری ترقی 2 ارب جبکہ شعبہ آب میں 8 ارب84 کروڑ 91 لاکھ کے اخراجات کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…