لاہور (آن لائن) ملک کی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف بھرپور انداز میں احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے اپوزیشن کی جماعتوں کے سربراہان سے روابط کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جماعتوں کی اے پی سی
قومی اسمبلی میں مالی سال 2019-20 کا بجٹ پیش کئے جانے کے بعد کسی بھی وقت طلب کی جا سکتی ہے اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اے پی سی کے ایجنڈے کی تیاری کے لئے سر جوڑ لئے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی کل اپنا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ نیب کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کے خلاف کارروائیوں کو اے پی سی کے ایجنڈے میں باقاعدہ شامل کیا جائے گا۔