منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین نیب کی اپیلیں نظر انداز۔۔۔!!! عبد العلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کون سی وزارت دی جائیگی؟ معاملات طے پا گئے

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)  پنجاب حکومت نے عبدالعلیم خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہیں دوبارہ وزارت بلدیات اور منصوبہ و ترقیات کا قلمدان سونپا جائے گا جس کے بعد عبدالعلیم خان صوبائی سالانہ میزانہ اسمبلی میں پیش ہونے سے قبل اپنے عہدے کا حلف اْٹھائیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب نے 6 فروری کو تحقیقات کے لیے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے فوراً بعد ہی عبدالعلیم خان

نے وزات کے استعفیٰ دے دیا۔ البتہ پروڈکشن آرڈرز پر وہ باقاعدگی سے پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 15 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ضمانت منظور کی تھی۔چیئرمین نیب نے گزشتہ ماہ  اپیل کی تھی کہ نیب زدہ افراد کو کسی صورت حکومتی عہدے نہ دیئے جائیں تاہم حکومت نے اس کے باوجود پارٹی رہنمائوں کو مختلف عہدوں پر براجمان کیا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…