منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان واپسی سے پہلے بڑا اعلان کردیا

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ،مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے ان حالات میں عوام سے دور نہیں رہ سکتے،ابھی علاج مکمل نہیں ہوا ،ڈاکٹروں کی اجازت کے بغیر وطن واپس جارہا ہوں ۔حکومت ججز کے خلاف ریفرنس فوری واپس لے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن واپس پہنچ کر اسلام آباد میں پارٹی کے ذمہ داران سے مشاورت ہوگی، اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آمدہ بجٹ میں نیازی حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے ان کی نااہلی کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ تباہ شدہ معیشت کے ذمہ دار نیازی حکومت ہے ان میں کوئی صلاحیت نہیں ہے اور عوام کو ان کی اصلیت کا پتہ چل گیا ہے ،یہ عملی اقدامات کے بجائے صرف تقریروں میں عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں صرف مسلم لیگ (ن) کا احتساب ہو رہا ہے ،نیازی کے دونوں طرف کرپٹ لوگوں کا ہجوم ہے لیکن اس کو صرف نظر نہیں آرہا ہے،بابر اعوان نندی پور منصوبے میں پائوں سے لیکر سر کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے لیکن اس سے کچھ نہیں پوچھا جارہا ،بلین ٹری منصوبہ اور پشاور میٹرو منصوبہ میں جہاں کئی اربوں روپے ضائع کر دیئے گئے اور منصوبہ آج تک مکمل نہیں ہوا لیکن ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر ججوں کے خلاف ریفرنس کو واپس لینا چاہیے ،عدلیہ کے خلاف سازش تیارکی جا رہی ہے ہم وکلاء تنظیموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…