اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو خط لکھا جس میں کہاگیا ہے کہ خطہ میں ترقی کیلئے ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے ،مذاکرات کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت ، افلاس اور دیگر مسائل سے نکالا جا سکتا ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق خط میں وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم کو دوبارہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔ خط میں کہاگیاکہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے ، امن و استحکام سے
ہی خطہ میں ترقی آسکتی ہے ۔ وزیر اعظم نے خط میں کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے ،خطہ میں ترقی کیلئے ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے ۔خط میں کہاگیاکہ خطہ میں ترقی کیلئے ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے ، مذاکرات کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت ، افلاس اور دیگر مسائل سے نکالا جا سکتا ہے ۔خط کے متن کے مطابق آگے بڑھے کیلئے مشترکہ طور پر خطہ میں امن و استحکام کیلئے کاوشیں ضروری ہیں ۔