اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم اتحاد ی جماعت کا پی ٹی آئی حکومت گرانے کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کاا علان

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(سی پی پی )حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اختر جان مینگل نے کہا ہے عید الفطر کے بعد حکومت گرانے کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دینگے ۔جمہوریت کو کمزور کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنادینگے ۔وفاقی حکومت چھ نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اپنے راستے الگ کرسکتے ہیں۔

بلوچستا ن نیشنل پارٹی صوبے کی حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کرے گی۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انکا کہنا تھا بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جو حکومت اسوقت صوبے میں ہے یہ صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کا نہیں بلکہ جن لوگوں نے جس مقصد کیلئے بنا یا ہے وہ سب واضح ہوگیا ہے کیونکہ حکومت کی نا اہلی کے باعث پی ایس ڈی پی لیپس ہوگئی۔ امن وامان کی صورتحال خرا ب ہوتی جارہی ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی ایک سیاسی وجمہوری قوت ہے اور ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے، حکومت گرانے کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دینگے۔ بلوچستان میں اگربیرونی قوتیں ہیں تو انہیں سامنے لا یا جائے، غداری کے القابات کے سامنے بے ضمیر ہانک باضمیر ڈٹ جاتے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف مخصوص مقاصد کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا۔چیئرمین نیب کیخلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنانا چاہیے۔اپوزیشن جماعتیں یقین دہانی کرائیں ان کی احتجاجی تحریک کا بینر6نکات پر ہوگا تو انکا ساتھ دیں گے۔ غداری کے القابات وہ لاٹھی ہے جس سے ضمیروں کو ہانکنے کی کوشش کی جاتی ہے، اس میں بے ضمیر ہانک جاتے ہیں اور باضمیر ڈٹ جاتے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ بلوچستان میں حکومت کو ٹیک اوور کرنا نہیں چاہتے جمہوری تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

اس سلسلے میں عید کے بعد ہم حکومت گرانے میں متحدہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کاساتھ دینگے عید الفطر کے بعد حکومت گرانے کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دینگے جمہوریت کو کمزور کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنادینگے وفاقی حکومت چھ نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اپنے راستے الگ کرسکتے ہیں بلوچستا ن نیشنل پارٹی صوبے کی حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…