لاہور ( آن لائن ) بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 6 پاکستانی قیدی رہا کردیئے۔ پاکستانی ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باعث بھارتی جیل میں قید تھے ۔ رہائی پانے والے تین مرد‘ دو خواتین اور ایک بچی شامل ‘ تعلق کراچی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے چھ پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔ پاکستانی ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باعث بھارتی جیل میں قید تھے۔ رہائی پانے والوں میں تین مرد دو خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔ کراچی کا خاندان
اپنے عزیز و اقارب سے ملنے بھارت گیا تھا، ویزہ کی مدت ختم ہونے پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ بھارتی فورسز نے ان تمام افراد کو پاکستان رینجرز کے حوالے کیا۔ ضروری کارروائی کے بعد رینجرز نے انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔ رہائی پانے والوں میں نواب خان‘ شاہ جہان‘ عامر ‘ عذرا بی بی‘ عشرت بی بی اور ننھی بچی شائستہ شامل ہیں۔ تمام افراد کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے۔