اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کے ساتھ اب کیا ہوگا؟کاؤنٹ ڈاؤن شروع، وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 4  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں حکومت کی اقتصادی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور وزارت خزانہ کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 11 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ کے خدوخال پر مشاورت کی گئی اور چیئرمین ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جب کہ ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع اور حکومت کو ملنے والے ٹیکس ریونیو پر حماد اظہر نے بریف دیا۔ذرائع نے بتایا کہ دورانِ اجلاس وزیراعظم نے اقتصادی ٹیم سے سوال کیا کہ بڑے مگرمچھوں کو ٹیکس نیٹ میں کیسے لایا جائے؟ صرف تنخواہ دار طبقہ ہی کیوں ٹیکس دے؟ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کاعندیہ دے دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے، ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…