اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاندکی جھوٹی گواہی دینے پرمقدمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کے انٹرویوکیے جائیں تو لگ جائے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہاکہ چاندکی جھوٹی گواہی دینیوالوں پرجھوٹ کامقدمہ بنناچاہئے، گواہی دینے والوں کے انٹرویوکیے جائیں تو لگ پتا جائے۔اس سے قبل فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ میٹ کی 66سائٹس رویت ہلال کیلئے کھولی جائیں گی، کچھ سائٹس انتہائی جدید کچھ بنیادی ہیں ، یقینی بنائیں گے ،عوام خودچانددیکھیں ، عوام چندلوگوں کے بجائے ٹیکنالوجی پر اعتماد کریں۔