جمعرات‬‮ ، 20 جون‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا میں صرف 28روزوں کے بعد عید الفطر منائی گئی

datetime 4  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں صرف 28روزوں کے بعد عید الفطر منائی گئی۔پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے پیر کو شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کی توثیق صوبائی حکومت نے بھی کی اور صوبے میں سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کیا۔صوبائی دارالحکومت پشاور اور دوسرے شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس کے دوران ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں،

بنوں، نوشہرہ، دارالعلوم اکوڑہ خٹک اور پبی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ لنڈی کوتل ہسپتال عیدگاہ، لنڈی کوتل ہائی اسکول، عید گاہ اور ٹیڈی بازار میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ضلع مہمند میں مسجد ہیڈکوارٹر غلنء کالونی، جامع مسجد میاں منڈی بازار، جامع مسجد یکہ غنڈ میں نماز عید ادا کی گئی جبکہ کوہاٹ کی مرکزی عید گاہ، تبلیغی مرکز، مرکزی جامع مسجد جنگل خیل اور دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں عید کے اجتماعات ہوئے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان شہر کے باہر ہونے کے باعث گورنر ہائوس پشاور میں نماز عید ادا نہیں کرسکے، وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے میڈ یا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید منانے سے متعلق اپنے فیصلے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کر دیا ہے لیکن وہ خیبر پختونخوا والوں کی شہادتیں نہیں مانتے،ہر بار صوبے میں دو عیدیں ہوتی ہیں، اس بار ایک ساتھ عید منا کر اظہار یک جہتی کررہے ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…