ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عید پرکتنی سیاسی، مذہبی اور حکومتی شخصیات کو خطرہ ہے؟ دہشتگردی کے پیش نظر ریڈ الرٹ ،حساس شہروں کی فہرست بھی جاری

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )عید الفطر پر دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر پر پنجاب بھر میں 100 سے زائد سیاسی، مذہبی اور حکومتی شخصیات کی سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات اور بعد ازاں سیاسی شخصیات کے ڈیروں پر

عید ملنے کے وقت سکیورٹی انتظامات بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔اس سلسلہ میں تمام اضلاع میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکام جاری کیا گیا ہے ۔ جن شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ان میں فیصل آباد سمیت 9 شہر شامل ہیں جن میں راولپنڈی، بھکر، میانوالی، لاہور، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور شامل ہیں۔ ان شہروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔عیدالفطر کی نماز کے لئے کھلے مقامات پر سکیورٹی خدشات ظاہر کئے گئے ہیں۔ آئی جی پولیس پنجاب کی طرف سے تمام ریجنل پولیس آفیسرز اور ضلعی پولیس سربراہوں کو کل سکیورٹی پلان تشکیل دے کر اس کی باقاعدہ منظوری لینے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ تہوار کے دنوں میں دہشتگردی کا خدشہ عوامی مقامات اور رش والی جگہوں پر زیادہ بڑھ جاتا ہے ایسے میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے کے لیے سکیورٹی ادراے ہر ممکنہ کوشش کرتے ہیں اور سکیورٹی کو فول پروف بنا کر دہشتگردی کے خدشے کو کم کرنے کی کوشش کر تے ہیں ، عید الفطر پر بھی عید گاہوں اور رش والے عوامی مقامات پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کئی عید گاہوں پر تو اضافی سکیورٹی تعینات کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…