چین پاکستان کی حمایت میں پھر اٹھ کھڑا ہوا، عالمی برداری سے ایسا مطالبہ کردیاکہ آپ بھی خوش ہو جائینگے

3  جون‬‮  2019

بیجنگ(آن لائن) چین نے پاکستان کو جنوبی ایشیاء کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف اور اس میں معاونت کرے جب کہ اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے ۔

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جین شوانگ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول پر موجود ہے اور وہ دہشتگردی کی کھل کر مخالفت کرتا ہے جبکہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان نے اہم قربانیاں دی ہیں ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں پاکستان سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی میڈیا رپورٹس پر ان کا کیا ردعمل ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ان رپورٹس کو دیکھا ہے پاکستان جنوبی ایشیا کا اہم ملک ہے اور پاکستان میں امن ، استحکام اور اقتصادی ترقی خطے اور اس کے اپنے عوام کے مفاد میں ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہی چین کے پڑوسی ہیں اور ان دونوں ممالک کے ساتھ بیجنگ کے دوستانہ تعلقات ہیں ۔ انہوں نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان باہمی روابط ، اعتماد اور تعلقات میں بہتری لا سکتے ہیں ۔ان دونوں ملکوں کو علاقائی امن و استحکام کے لئے مل کام کرنا چاہئے اور چین بھی اس مقصد کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…