عمران خان نے جو کہا کردکھایا،ملائیشیا میں پھنسے 320 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی طیارہ ملائیشیا پہنچ گیا،بیشتر کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے نکلا

29  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ملائیشیا میں پھنسے 320 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ بدھ کی صبح ملائشیا پہنچ گیا۔یہ پاکستانی ملائشیا میں اپنی قید مکمل کر چکے تھے مگر ڈائریکٹ فلائیٹ کے تعطل کی وجہ سے پاکستان آنے سے قاصر تھے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزارت خارجہ میں ان پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا۔اس سیل میں وزارت خارجہ،پی آئی اے اور بیت المال کے افسران شامل تھے ،سیل نے ان پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کے لیے تمام انتظامات مکمل کئے، دفتر خارجہ کے مطابق اس وقت پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائشیا میں موجود ہے،320 مسافروں کی بورڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے،ملائیشیا ائیر پورٹ پر ان پاکستانیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ اب یہ پاکستانی ،پاکستان میں اپنے گھروں میں،اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں گے۔دوسری جانب ایک بیان میں غلام سرور خان نے کہاکہ ساڑھے تین سو افراد جیلوں میں موجود تھے ،ایئر بیس کی پابندی کی وجہ سے وہ افراد نہیں آ سکتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اس مسلے کو سنجیدگی سے دیکھا، ملائشیا میں قید زیادہ تر افراد کا تعلق خیبر پختون خواہ سے ہے،وہ تمام افراد عید اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں گے۔دریں اثنا معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ملائیشیا کی جیلوں میں موجود قیدیوں کو واپس لانا ہے، قیدیوں کی رہائی میں پی آئی اے اور ایوی ایشن کا اہم کر دار رہا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 250 سے انکی تعداد ہم 320 تک لائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قیدیوں کی رہائی میں پی آئی اے اور ایوایشن کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ایم کے کہنے پر ایم ڈی بیت المال کی جانب سے تعاون کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پہلی حکومتوں میں اس طرح اقدامات نہیں کئے جاتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جو غریب طبقہ وہاں جیلوں میں ہے انکو مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جب ایک ملک اپنا جہاز بھیجتا ہے تو باقیوں کو بھی پتا چلتا ہے ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عون عباس پپی نے کہاکہ اہم مقصد یہ تھا کہ ملائشیا کی جیلوں میں قید افراد کو واپس پاکستان لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ 320 پاکستانی ملائشیا میں پھنسے ہوئے تھے۔انہوںنے کہاکہ زلفی بخاری نے انکی رہائی کے کابینہ میں ایجنڈہ میں اس مسئلے کو سامنے لایا، انہوں نے کہاکہ یہ عمل وزیراعظم کے احساس پروگرام کا حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…