پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی عوام نے نریندر مودی کو دوبارہ اپنا وزیر اعظم چن لیا راہول گاندھی کو شکست کا سامنا،مشہورخاتون امیدوارنے ہرادیا

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )بھارت میں ہونے والے انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ جس میں حکمران جماعت بی جے پی مسلسل کامیابیاں سمیٹتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس کے راہول گاندھی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اب تک سامنے آنے والے نتائج سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ نریندر مودی کی جماعت اگلے پانچ سال بھارت پر حکومت کرے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لوک سبھا الیکشن میں راہول گاندھی کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ راہول گاندھی “کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی” کی تلسی (سمرتی ایرانی) سے شکست کے قریب پہنچ گئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی رہنما سمرتی ایرانی امیٹھی کی نشست پر صبح 11 بجے تک کی گئی ووٹوں کی گنتی کے مطابق 2500 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے 246 نشستوں کی ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کا اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس 164 نشستوں سے آگے ہے۔کانگریس کا اتحاد یونائیٹڈ پروگریسو الائنس 51 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،جب کہ دیگر جماعتوں کو اب تک 32 نشستیں ملی ہیں۔اب تک کے نتائج کے مطابق راہول گاندھی کیرالہ کی نشست پر آگے ہیں۔گاندھی نگر کی نشست پر بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ اور لکھنوسے راج ناتھ سنگھ کو برتری حاصل ہے۔جب کہ گرداس پور سے بی جے پی کے امیدوار اور اداکار سنی دیول کو برتری حاصل ہے۔ بھارتی انتخابات کے تحت 519 نشستوں کے سرکاری نتائج آ گئے ہیں۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 283 سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

جبکہ راہول گاندھی کی انڈین نیشنل کانگریس 51 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب تک موصول ہونے والے نتائج دیکھ کر یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ بھارتی عوام نے مودی سرکار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور مودی کو جتوا کر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ بھارت میں اگلی حکومت بھی نریندر مودی کی ہی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…