کراچی(این این آئی)آمدنی کم ہوگئی لیکن اخراجات کم نہیں ہورہے، حکومت نے اخراجات پورے کرنے کیلئے ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک سے مزید 121 ارب روپے کا قرض لے لیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے پہلے ہفتے کے دوران حکومت نے مرکزی بینک سے 120 ارب 99 کروڑ روپے کا نیا قرض لیا، نئے قرض سے کمرشل بینکوں کا93ارب 81 کروڑ روپے کا قرض
واپس کیا گیا، جبکہ 27ارب 18کروڑروپے سے دوسرے بجٹ اخراجات پورے کیے گئے.رواں مالی سال اب تک وفاقی حکومت مرکزی بینک سے مجموعی طور پر 32 کھرب 23 ارب 34 کروڑ روپے قرض لے چکی ہے، جوگزشتہ سال اس عرصے سے 150 فیصد زیادہ ہے،دوسری طرف رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں ہدف سے 345 ارب روپے کم رہیں۔