اسلام آباد (آ ئی این پی)سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب نواز شریف کی جانب سے پاکپتن دربار اراضی منتقلی از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،تفصیلات کے مطابق،سپریم کورٹ میں پاکپتن اراضی منتقلی ازخود نوٹس بدھ کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ سماعت کرےگا۔
جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر بھی 3رکنی بینچ میں شامل ہیں،اس حوالے سے سپریم کورٹ نے نواز شریف ،اٹارنی جنرل،دیوان پاکپتن دربارسمیت دیگر فریقین کو نوٹسزجاری کردیئے گئے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں نواز شریف کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا ،نوازشریف نے جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا رکھا ہے ۔