عدلیہ کیخلاف نعرے بازی ، ( ن) لیگ کے سابق ایم این اے شیخ وسیم اختر اور احمد لطیف کی اپیل خارج، دونوں رہنما معافی مانگتے رہے ، جانتے ہیں چیف جسٹس نے پھر کیا کیا؟

7  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عدلیہ کے خلاف نعرے لگانے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران ( ن) لیگ کے سابق ایم این اے شیخ وسیم اختر کی توہین عدالت سزا کیخلاف اپیل خارج کردی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بینچ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عدلیہ کے خلاف نعرے لگانے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے سپریم کورٹ نے (ن )لیگ کے سابق ایم این اے شیخ وسیم اختر کی توہین عدالت سزا کے خلاف اپیل اور قصور کے مقامی لیگی رہنما احمد لطیف کی اپیل خارج کر دی ۔ دونوں لیگی رہنما عدالت سے معافی مانگتے رہے،عدالت نے دونوں رہنماؤں کی غیر مشروط معافی مسترد کردی۔ عدالت کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی توہین عدالت کی سزا اور نااہلی برقرار رکھی گئی ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہائی کورٹ نے غیر مشروط معافی پر سزا 6 ماہ سے ایک ماہ کردی۔چیف جسٹس نے کہاکہ ججز اور عدلیہ کے خلاف نعرے لگائے گئے، دونوں رہنما ان پڑھ نہیں، بڑی ذمہ دار شخصیات تھیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ دونوں کی سزائیں بڑھا کیوں نہ دیں، ہ وطیرہ بن گیا ہے پہلے گالیاں دو پھر معافی مانگ لو۔وکیل نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی معافی مانگی اب بھی غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔عدالت نے غیر مشروط معافی قبول کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ دونوں رہنما اپنی ایک ماہ قید کی سزا پوری کرچکے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ سیاسی جماعت کے لیڈر کی نااہلی پر عدلیہ اور ججز کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ہائی کورٹ نے معافی کی وجہ سے ایک ماہ کی سزا دی۔عدالت نے کہاکہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں ہماری مداخلت کی ضرورت نہیں

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…