اسلام آباد(سی پی پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹارنی جنرل انور منصور کی مدرسہ تعمیر کرنے کی یقین دہانی پرلال مسجد آپریشن ازخودنوٹس کیس نمٹادیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں لال مسجد آپریشن ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی،جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے
سماعت کی ،اٹارنی جنرل انورمنصورنے عدالت کومدرسہ تعمیرکرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مدرسہ انتظامی طورپرحکومتی کنٹرول میں رہے گا،عدالت نے مدرسہ کی تعمیرسے متعلق حکومتی یقین دہانی پرمعاملہ نمٹادیا ،سپریم کورٹ نے لال مسجد آپریشن ازخودنوٹس کیس نمٹادیا۔