اسلام آباد(سی پی پی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بانی نوازشریف نے 6 ہفتوں کی ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جسے جمعہ کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔نوازشریف کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے، نظر ثانی درخواست پر فیصلہ ہونے تک عبوری
ضمانت میں توسیع کی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست منظور ہوجائے گی۔سپریم کورٹ نوازشریف کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے جس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے انہیں طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت دی تھی جو 7 مئی کو ختم ہورہی ہے۔