وہ وقت دور نہیں جب عوام ظالم حکمرانوں کا دھڑن تختہ کر دینگے،فضل الرحمن ، اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان

  اتوار‬‮ 28 اپریل‬‮ 2019  |  17:03

جوہر آباد(سی پی پی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جے یو آئی کے ملین مارچ کی کامیابی نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں جب کہ حکومت کی پالیسیوں کیخلاف بہت جلد اسلام آباد میں بھی ایک تاریخی ملین مارچ ہوگا۔ دورہ جوہرآباد کے دوران حکیم رشید احمد ربانی کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی ناکام ترین

حکومت تصور ہوئی ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں رہا۔ روپے کی قدر میں کمی حکمرانوں کی ناکام اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔انھوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے دعویداروں نے اپنی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی اپنا کر ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام موجودہ ظالم حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر ہوں گے اور ان کا دھڑن تختہ کر دیں گے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎