اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ افغانستان میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پاکستان کے لیے مایوس کن ہیں۔ افغانستان کی پرتشدد فضا سے پاکستان بہت متاثرہوا ہے۔ وزیراعظم ہائوس کی طرف سے جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں بدامنی سے گزشتہ 40 سال سے پاکستان اورافغانستان متاثر ہورہے ہیں۔ طویل انتظارکے بعد افغان امن عمل خطے
میں امن واستحکام کیلئے تاریخی موقع ہے۔ پاکستان افغان امن عمل کا حامی ہے۔پاکستان اگلے انٹرا افغان مذاکرات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات پاکستان کیلئے مایوس کن ہیں،تمام فریقین اس اہم موقع کی اہمیت کو سمجھیں اور اسے ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ پاکستان افغانستان کے کسی اندرونی تنازع میں فریق نہیں بنے گا۔