سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکسز بحال کردئیے

24  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کارڈز پر معطل کیے گئے تمام ٹیکسز بحال ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکسز سے متعلق اہم کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایک اہم قانونی نکتے پر بحث ہوئی کہ کیا 184 تھری کے از خود نوٹس کیس میں ٹیکسز کے معاملات کو سنا جاسکتا ہے یا معطل کیا جاسکتا ہے۔عدالت نے وفاق اور صوبوں کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ

محفوظ کیا تھا جسے کچھ دیر بعد ہی سنادیا گیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں موبائل فون کارڈز پر معطل کیے گئے تمام ٹیکسز بحال کردیے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ سپریم کورٹ ٹیکسوں کے معاملے میں کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی۔یادرہےکہ گزشتہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکسز سے متعلق ازخود نوٹس لیا تھا اور عبوری حکم کے تحت ٹیکسز معطل کردئیے تھے ۔جس کے بعد 100روپے کے ایزی لوڈ پر پورے 100روپے ملتے تھے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…