اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم سے پاکستان کو ملنے والا بیل آئوٹ پیکج ، بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وفد کی اس ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کو دیئے جانے والے بیل آئوٹ پیکج کی مکمل طور پر مخالفت کرتے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان یہ رقم دہشت گردی پر استعمال کرے گا۔
بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتا او ر وہ اس کیلئے کسی بھی حد تک گر سکتا ہے ۔ مودی حکومت نے پاکستان کیخلاف گزشتہ 70سالوں سے جاری پروپیگنڈئوں کو نہ صرف جاری رکھا بلکہ اپنے مکروہ عزائم کو پورا کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑی ۔ انہی مکروہ عزائم کو جاری رکھتے ہوئے اس ہفتے بھارتی حکام کی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کو دیئے جانے والے 10سے 12ارب ڈالرز کیخلاف سازش رچائی اور پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بیل آؤٹ پیکج کی رقم کے دہشت گردی میں استعمال ہوگی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو قرض کی فراہمی کے معاملات طے پا جانے کے قوی امکانات ہیں ۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 3 سال کیلئے قرض فراہم کیا جائے گا۔اس پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے 10 سے 12 ارب ڈالرز تک کا قرضہ ملے گا۔