منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے مشیر پٹرولیم ندیم بابر کی کمپنی کتنے کروڑ کی ٹیکس چوری میں ملوث نکلی؟نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بنائے گئے مشیر خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کی ملکیتی بجلی کا کارخانہ اور ینٹ پاور کمپنی 19کروڑ روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث قرار دی گئی ہے جبکہ ریکوری کیلئے ایف بی آر حکام نے نوٹسز جاری کررکھے ہیں۔

ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق اورینٹ کمپنی نے اپنی آمدن کم ظاہر کرکے 19کروڑ سے زائد روپے کی ٹیکس چوری کررکھی ہے جبکہ مجموعی طور پر 10بجلی گھروں کے مالکان 5ارب 971کروڑ روپے کی چوری میں ملوث قرار دئیے گئے ہیں۔ ندیم بابر کی کمپنی اورینٹ کے بعد دیگرکمپنیوں میں فوجی کبیر والا پاور 27کروڑ ،ایف ایف سی انرجی تین کروڑ ، فائونڈیشن پاور کمپنی 13کروڑ روپے ،پالمورپاور جنریشن17کروڑ روپے،لاچ پاور لمیٹڈ19کروڑ،حباپاورکمپنی 40ارب 21کروڑ ، ٹی این بی لبرٹی پاور لمیٹڈ 20کروڑ جبکہ رچ پاور لمیٹڈ 13کروڑ روپے کے ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ ان تمام کمپنیوں سے 5 ارب سے زائد کی ریکوری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔دیگر کمپنیاں جو ٹیکس چوری میں ملوث ہیں ان میں اٹک ریفائنری 2کروڑ 42لاکھ فوجی فرٹیلائزر 1کروڑ 62لاکھ ، فیروز سنز لیبارٹری 1کروڑ 45لاکھ اسلام آباد فیڈز 2کروڑ80لاکھ ، میری پٹرولیم 5کروڑ اور ایم ری ایکسپویشن ساڑھے تین کروڑ ، پی پی ایل یورپ 22 کروڑ پنجاب آئل ملز 1کروڑ 80لاکھ روپے ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…